روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

0 13

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں تحریک انصاف نے ن لیگ کو شکست دے دی، پی ٹی آئی کے امیدوار سبطین خان اسپیکر منتخب ہوگئے۔

پینل آف چیئرمین کے سینیئر ممبر نواب زادہ وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں اسپیکر کا نئے اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔ اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے سبطین خان اور ن لیگ اتحاد کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

 

اجلاس شروع ہوتے ہی مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی طاہر خلیل سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت مانگی تاہم چیئرمین نے انکار کردیا جس پر ن لیگی رکن نے احتجاجاً پولنگ بوتھ پر چادریں لگا دی۔

ن لیگ ارکان کی جانب سے ایوان میں کیمروں کی تنصیب کی جگہ پر اعتراض کیا گیا جس پر پولنگ بوتھ کی جگہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں اسپیکر کی نشست کے دائیں اور بائیں رکھ دیا گیا ساتھ ہی بوتھ کے اوپر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے اوپر بھی کپڑا ڈال دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.