روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی نامزدگی کیلیے ن لیگ اور پی پی میں مشاورت

0 22

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب سے قبل امیدوار نامزد کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیے۔
ذرائعکے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ تاحال ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کا نام فائنل نہیں کر سکی، تاہم پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان محمود کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنوبی پنجاب سے امیدوار لیے جانے کا امکان ہے جب کہ پنجاب میں حکومتی اتحاد نے واثق قیوم عباسی کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کل پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.