روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

یوٹیوب نے طویل ویڈیو کو ’شارٹس‘ میں بدلنے کا ٹول پیش کردیا

0 18

سان فرانسسكو: یوٹیوب نے ایک آپشن کا اضافہ کیا ہے جس کی بدولت آپ بہت آسانی سے طویل ویڈیو کو ایک منٹ کے شارٹ کلپ میں تبدیل کرسکتے ہیں یعنی پہلے سے اپ لوڈ شدہ ویڈیو بھی کاٹ کر اس کے ٹکڑے بنائے جاسکتے ہیں۔

کئئی ویب سائٹ نے اس کے اسکرین شاٹ بھی دکھائے ہیں جسے ’ایڈٹ انٹو شارٹس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح یوٹیوبر کو شارٹ بنانے میں بہت آسانی ہوگی جبکہ ہرسال ڈیڑھ ارب صارفین طویل اور شارٹ ویڈیو بناکر سائٹ پر اَپ لوڈ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کروڑوں صارفین اس آپشن کے لیے بے تاب تھے جس کی کمی اب پوری کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.