روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

غازی ملت کی سیاسی زندگی مشعل راہ، کشمیریوں کیلئے منزل متعین کردی، چوہدری یاسین

0 15

جدہ(نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیروممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری محمدیٰسین نے بانی صدر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی تحریک آزاد ی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غازی ملت ایک نڈر ،بااصول اور عظیم شخصیت تھے جنہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔غازی ملت نے ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور کشمیریوں کے وقار کو بلند کرنے کیلئے کام کیا ۔انہوںنے کشمیری قوم کے لیے ایک راستہ اور منزل کا تعین کیا ہے اور وہ ایک قومی لیڈر اور محسن کشمیر تھے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بانی صدر غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کی 19ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی ذات کو تحریک آزادی کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ قوموں کی آزادی کے لیے عسکر ی اور پارلیمانی دونوں قوتوں کا اہم کردار ہوتا ہے جس میں سردار محمد ابراہیم خان کا نام سرفہرست ہے ۔مرحوم نے اصولوں پر کبھی سمجھوتا نہیں کیااور ہمیشہ نوجوان نسل کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے رہے۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان الحاق پاکستان کے داعی تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں دیانت داری اور عوام کے لئے جو خدمات سر انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بانی صدر آزاد کشمیر نے کشمیر کی آزادی کو ہمیشہ اپنا اولین مقصد سمجھا، سردار محمد ابراہیم خان نے پاکستان کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کے لئے ناقابل فراموش کردار اداکیا۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے کشمیریوں کی قیادت کرتے ہوئے اپنے جاندار کردار سے تحریک کو تقویت بخشی،غازی ملت ریاست جموں وکشمیر کے اس وقت تک پہلے کشمیری رہنما ہیں جنہوں نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پرمتعدد بار خطاب کرکے موثر طورپر کشمیریوں کی نمائندگی کی ۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں اصول پسندی دیانت داری،عوام سے محبت اور ریاست کے تشخص کے لئے جو کارہائے نمایاں انہوں نے سرانجام دئیے وہ قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں۔غازی ملت کی سیاسی زندگی سب کے لئے مشعل راہ ہے۔

چوہدری یٰسین

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.