روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

لیاقت حیات،صمد شکیل سمیت تمام اسیران راولاکوٹ، تھوراڑ کو فوری رہا کیا جائے] جموں کشمیر انڈیپینڈنس الائنس

0 21

بریڈفورڈ(بیورورپورٹ)جموں کشمیر نیشنل انڈیپیڈنس الانس برطانیہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین الائنس محمود کشمیری بمقام لیڈز منعقد ہوا جس میں سینئر وائس چیئرمین سردار امجد یوسف،جنرل سیکرٹری چودھری غلام حسین،ترجمان عباس بٹ،شعبہ خواتین کی فاریہ عتیق جبکہ بابائے قوم شہید محمد مقبول بٹ کے فرزند شوکت مقبول بٹ ایڈووکیٹ نے بطور خاص شرکت کی۔شرکاء اجلاس نے آزادکشمیر ڈسٹرکٹ پونچھ میں پرامن مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (نیپ )کے مرکزی صدر لیاقت حیات ،جے کے این ایس ایف کے صدر صمد شکیل اور تمام اسیرانِ راولاکوٹ تھوراڑ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل انڈپنیڈنس الائنس برطانیہ کے ترجمان عباس بٹ نے اجلاس کے بعد مقامی صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کے جملہ مطالبات کے حق میں اور ریاستی جبر ، بربریت ،غنڈہ گردی اور دہشتگردی کے خلاف آج یکم اگست دن 11:30 جموں کشمیر نیشنل انڈی پینڈنس الائنس کے زیر اہتمام پاکستانی قونصلیٹ برڈفورڈ کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔جس کا بنیادی مقصد آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دینا ، ججز ، پارلیمنٹیرینز، لینٹ افسران کی مراعات کا خاتمہ ، اسیران کی رہائی،آٹا پر سبسڈی کی بحالی ، پندرہویں ترمیم،ٹورازم اتھارٹی پر تحفظات کا خاتمہ کی خاطر “جموں کشمیر نیشنل انڈپینڈنس الائنس برطانیہ” کے زیر اہتمام آج یکم اگست 2022 بروز پیر دن ساڈھے گیارہ بجے دن پاکستان قونصلیٹ بریڈفورڈ 1-3برنس پارک کنگز گیٹ BD1 4SJ کے باہر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔جس میں تمام محب وطن،الائنس میں شامل آزادی پسند تنظیموں کے نمائندگان بھرپور شرکت کریں گے،علاوہ ازیں تمام قوم پرستوں کو اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اگر ریاست کے اندر لوگوں پر پولیس گردی بند نہ کی گی تو ٹین ڈاؤن اسٹریٹ پارلیمنٹ کے سامنے بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ عباس بٹ نے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ آزاد کشمیر کو فری بجلی دی جائے،آزادکشمیر کے تمام وسائل ہمارے اختیار میں دیے جائیں ، آزادکشمیر میں اپنا نیشنل گرڈ قائم کیا جائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا تمام لوٹی ہوئی ہماری دولت واپس کی جاے الائنس نے اوورسیز کشمیری کمیونٹی سے اپیل کی اپنے وسائل کے حصول کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.