روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

 مقبوضہ کشمیر میں کورونا کیسز میں اضافہ 2افراد جاں بحق

0 16

سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے2افراد کی جان گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد70 47ہوگئی ہے۔ اس دوران دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے 700سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 15ہزار 44ٹیسٹ کئے گئے جن میں703افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ 64ہزار کا ہندسہ پار کرکے 4لاکھ 64ہزار62ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 703افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں209 جبکہ کشمیر میں494افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 494 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سرینگر میں سب سے زیادہ 240، بارہمولہ میں 101،بڈگام میں42، کپوارہ میں43،اننت ناگ میں 32،بانڈی پورہ میں 16،گاندربل میں6، کلوگام میں13، شوپیان میں ایک جبکہ پلوامہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 92ہزار865ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں تین دنوں کے بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد2429بنی ہوئی ہے۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 209افرادمتاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 109، ادھمپور میں20، راجوری میں16، ڈوڈہ میں19، کٹھوعہ میں6، سانبہ میں 5، کشتواڑ میں 15، پونچھ میں6، رام بن میں11 جبکہ ریاسی میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ71ہزار197ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک کا تعلق ادھمپور جبکہ ایک کا تعلق ضلع سانبہ سے ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2341ہوگئی ہے۔ ،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.