روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

والدہ کی طبیعت ناساز، بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی

0 11

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ آئی سی یو میں منتقل ہوگئیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ ان کی والدہ کی طبعیت ناساز ہے۔

والدہ کی طبعیت کی خبر ملتے ہی اداکارہ کراچی سے لاہور روانہ ہوگئیں انہوں نے جہاز میں بیٹھے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ’ میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللہ خیر، پیاری ماں‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.