روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

وزیراعظم تنویر الیاس عوام کے مسیحا ہیں، حسن کشمیری 

0 15

کینیڈا(نمائندہ خصوصی   )کینیڈا میں مقیم پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے سینئر رہنماء حسن کشمیری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا راستہ روکنے کی کوشش کرنے والے لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، آزادکشمیر کو پہلی بار سردار تنویر الیاس خان جیسا وزیر اعظم ملا جو ریاست کو آپ کے خوابوں اور جدید ترین  بنیادوں پر خوش حال بنانے کے لئے کوشش کر رہا ہے۔کرپٹ مافیا، بینفشری لوگ ٹورازم اتھارٹی کے معاملے میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے خلاف من گھڑت جھوٹی پراپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کا خواب چکنا چور ہوتا دیکھ کر پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے حواس باختہ ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹورازم اتھارٹی۔کے قیام کا بنیادی مقصد ریاست میں ٹورازم کافروغ ہے تاکہ ریاستی آمدن میں اضافہ ہو اور عام لوگ خوشحالی کی طرف گامزن ہوں۔آزادکشمیر کو پہلی بار ایسا وزیر اعظم دستیاب ہوا ہے جو سرکاری خزانے سے کھانا بھی نہیں کھاتا اور ریاست کو آپ کے خوابوں اور جدید ترین  بنیادوں پر خوش حال بنانے کے لئے کوشش کر رہا ہے۔ایسا وزیر اعظم جو پونچھ کی غیور دھرتی سے تعلق رکھتا ہے۔جو آپ کے حقوق کے لئے خرچ کر سکتا ہے اور لڑ سکتا ہے لیکن یہ بھی ایک حقیت ہے کہ اس کا مقابلہ”سٹیٹس کو” سے ہے جو خطے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے شروع کئے جانے والے منصوبوں کے راستے میں روڑے اٹکارہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.