روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

15ویں آئینی ترمیم تقسیم کشمیر کی سازش ،کسی صورت قبول نہیں کرینگے، کشمیر کونسل ساوتھ افریقہ 

0 32

 

ساوتھ افریقہ( مجاہد نسیم عباسی سے) کشمیر کونسل ساوتھ افریقہ کے مرکزی رہنماؤں نے پندرہویں آئینی ترمیم کے گردش کردہ مسودے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ترمیم تقسیم کشمیر کی سازش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ سردار ارشد خان کا کہنا تھا کہ بیس کیمپ شہداء کے وارثین کا خطہ ہے اور تمام تر وسائل سے مالا مال ہے یہاں کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے چاہئیں۔ کامران امتیاز کا کہنا تھا کہ  احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ مشترکہ جدوجہد ہی منزل کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ کشمیر کے لوگ ضمیر فروش نہیں ہیں اور نہ ہی ضمیر فروشوں کو پنپنے دیں گئے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمائت کرتے ہیں حکومت اسے فی الفور تسلیم کرے۔ راجہ نوید نے کہا کہ لاکھوں شہدا کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گئے۔ جس کسی نے بھی کرنے کی کوشش کی اسے عالمی فورمز پر بے نقاب کریں گئے۔ آزادی ہماری منزل ہے جس کہ حصول کیلئے دھرتی کے آخری فرزند تک جدوجہد جاری رہے گی۔ عابد کشمیری نے تقسیم کشمیر کی سازش کے حوالے سے کہا کہ کسی صورت اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری ریاست ایک وحدت کی علامت ہے جس کے ٹکڑے ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ ہم کئی سو سال سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنی ریاستی وحدت کے لیے اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔راجہ عابد نے کہا کہ کشمیر کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دیا جائے۔ ریاست اپنی ضرورت سے کئی گنا زیادہ بجلی پیدا کرتی ہے پھر بھی ہمیں اندھیروں میں رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.