روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

0 15

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 10 سے 13 اگست کے دوران پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث 10 سے 13 اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پنجاب میں موسلادھار بارش کے باعث لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور اور نارووال کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سمیت مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس کے باعث دوران سیاح اور مسافر محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.