روزنامہ صدائے چنار کوٹلی مظفر آباد
Daily Sada-E-Chanar (روزنامہ صدائے چنار)

- Advertisement -

پی ٹی آئی 9 حلقوں کیلیے انتخابی شیڈول کی معطلی کیلیے عدالت پہنچ گئی

0 11

اسلام آباد: تحریک انصاف نے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے، عدالت چار اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ، الیکشن کمیشن کو نوٹس کا معلوم ہے اس کے باوجود شیڈول جاری کردیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا پانچ اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے، پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر بدھ کو سماعت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.